Aaj News

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 12 مئ 2025 09:13am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم بعض مقامات پر موسم کی تبدیلی ممکن ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ژالہ باری یا تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

Rain prediction

Weather Updates

hot and dry weather