Aaj News

آپریشن بُنیان مرصوص: بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا، 83 بلین ڈالرز کا نقصان، روپیہ بھی گرگیا

اسٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہوگئے
اپ ڈیٹ 11 مئ 2025 12:10pm

پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

بھارت کو 83 ارب ڈالر کا یہ نقصان ہفتہ کی صبح ہونے والی بڑی لڑائی سے پہلے ہو چکا تھا اور اب اس کے بعد مزید نقصانات کی توقع ہے۔

پاک بھارت تصادم کے دوران بھارتی مارکیٹوں میں بے چینی کی فضا برقرار رہی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار ہوئے اور ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی، ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔

ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔

Indian Stock Markets

Pakistan India Clash 2025

indian market low