Aaj News

بھارت: بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے
شائع 10 مئ 2025 06:52am

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حالیہ اپڈیٹ میں بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

زرائع کے مطابق اس کارروائی میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو غیر فعال بنانا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

Pakistan India Clash 2025

Operation Bunyan Morsoos

Video of destruction of Brahmos

missile storage site surfaced