Aaj News

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کام کررہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ چاہتے ہیں دونوں ممالک میں کشیدگی نہ بڑھے اور تنازع جلد ختم ہو، کیرولین لیویٹ
شائع 10 مئ 2025 01:53am

پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک سے تنازع کوبڑھانے سے روکنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹر مپ بھی پاک بھارت معاملے پر بات کر چکے ہیں ، صدر ٹرمپ کے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے اچھے روابط ہیں وہ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھے اور یہ تنازع جلد ختم ہو۔

کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

karoline leavitt

Pakistan India Clash 2025

Spokeswoman