گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پر بھارت نے میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا
بھارتی جارحیت کے گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے پر بھارت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’دی وائر‘ کو بلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ کرن تھاپر کے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات تھے، بھارت پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے جیٹ طیاروں کے گرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ 2019ء کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا تھا، بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعے کو چھپا دیا تھا، انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 6 ہلاکتوں کوتسلیم کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصدکےطور پر چھپایاجا رہا ہے، حالیہ نقصانات کومخصوص عزائم کیلئے کسی مناسب وقت پر سامنےلایا جائے گا، بھارتی حکومت اپنا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے سے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرچکی ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ سچ سے خوفزدہ مودی اختلافی آوازوں کو بند کر رہا ہے، مگر اس کا جھوٹ عیاں ہو چکا ہے’’ دی وائیر ’‘ پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔