ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلال، معیز اور عمیر شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 22 افراد جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور اہل علاقہ نے انتظامیہ سے ٹرک و ڈمپرز کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
police
Accident
injured
Toba tek Singh
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔