Aaj News

بھارت کے ایف 16 اور جے ایف 17 گرانے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، عطا تارڑ

ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 08 مئ 2025 11:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی، ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی، ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے بھی بھارتی میڈیا کے فیک نیوز پر مبنی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے۔

ایل او سی پر بھارت کے 50 کے قریب فوجی مارے، دنیا یاد رکھے گی، عطا تارڑ

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں ڈراما رچا کر پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔

fake News

PahalgamDramaExposed

Aata ullah Tarar