بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں، بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، متعدد بھارتی ڈرونز نے مختلف جگہوں پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، راولپنڈی میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔
پاک فوج نے 29 بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی
اسحاق ڈارنے کہا کہ سپر لیگ کے وینیو کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہم اپنے متعین، وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق جواب دیں گے، بھارت نے پاکستانی میزئل حملے کا جھوٹ بولا، اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن جگہوں پر حملے کیے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے 80 بھارتی طیاروں کا مقابلہ کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہماری افواج اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ تھے، بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہم نے بھارت کے تمام اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تو پہلگام کے ثبوت مانگے تھے، بھارت پہلگام میں دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دکھائے، ان شااللہ فتح پاکستان کی ہوگی۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی واضح کیا کہ سکھ برادری پر ڈرون حملہ ناقابل قبول ہے، ننکانہ صاحب کو آنے والے ڈرون کو گرایا گیا۔ بھارت سوچ رہا ہے کہ شرم سے کیسے نکلے، پاکستانی قوم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بھارت میں ڈرل ہو رہی ہے، پاکستانی کھیل کود رہے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔