بھارتی رافیل طیاروں پر دلچسپ میمز کا طوفان، خواجہ آصف کی پوسٹ نے بھی بھارت کو مرچیں لگا دیں
بھارتی کشیدگی کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت جنگ پر بننے والی دلچسپ میمز نے الگ ہی سماہ باندھ دیا ہے۔
جہاں پاکستان بھارتی طیاروں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے اپنی میمز سے بھارتیوں کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔
دلچسب بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا میمز شئیرنگ کی جنگ میں صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کر کے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت نواز خاتون صحافی کی بولتی بند کر دی
خواجہ آصف کی جانب سے ایکس پر ایک کارٹونک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص ہاتھ میں چپل لیے دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے جس پر لکھا فرانس لکھا ہے جبکہ دروازے پر ’آئی اے ایف ایچ کیو‘ یعنی انڈین ائیر فورس ہیڈ کوارٹر لکھا دکھایا گیا۔

اس تصویر کے پیچھے جڑی کہانی یہ ہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیارے رافیل کو مار گرایا ، جس کی تصدیق فرانسیسی انٹیلیجنس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے عالمی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کی تھی۔
حالیہ کشیدگی سے قبل بھارت کے پاس 36 رافیل طیارے تھے جو اس نے فرانس سے خریدے تھے۔
بھارتی رافیل طیاروں کے گرنے پر بھی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔


ادھر پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔
پاک فضائیہ نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 جدید رافیل طیاروں کو فضاؤں میں ہی راکھ کر دیا۔ جس کے بعد دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کمپنی کے شیئرز میں اچانک کمی دیکھی گئی۔
تاہم جہاں فرانسیسی فضائی کمپنی کے شیئرز گرے وہیں پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔