Aaj News

اسحاق ڈار کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

حسین ابراہیم طہ نے معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا
شائع 07 مئ 2025 11:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلامی ممالک تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا اور انھیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ حسین ابراہیم طہ نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے اہم رابطہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کو بھارتی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ایک جنگی اقدام کے مترادف ہے اور یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

رابطے کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے نہ صرف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا بلکہ بھارتی حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی تعزیت بھی کی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

Ishaq Dar

OIC

Pakistan India Clash 2025