Aaj News

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کو بھارتی جارحیت ناکام بنانے پر خراج تحسین

شاہینوں نے بھارت کے خلاف ایک بار پھر اپنا لوہا منوالیا، آرمی چیف کی ایئر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر گفتگو
اپ ڈیٹ 07 مئ 2025 11:40pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔

ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے ۔

علاوہ ازیں، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

COAS

Pakistan Air Force

Zaheer Ahmed Babar Sidhu

army cheif

India Pakistan Tension

Army Chief Asim Munir

Gen Asim Munir

Pakistan India diplomatic tension

Pakistan India Clash 2025

India Pakistan Tension 2025

COAS AIR HQ VISIT