Aaj News

عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر، آئینی بینچ تشکیل

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا
شائع 07 مئ 2025 05:54pm

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا جبکہ کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Contempt of Court

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches