بھارتی الزامات بے بنیاد، پاکستان امن کا خواہاں ہے، واشنگٹن میں رضوان سعید کی بریفنگ
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک-بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے پیدا کیے گئے علاقائی تناؤ پر اظہار تشویش کیا۔
سفیر رضوان شیخ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی بھی قابلِ اعتبار ثبوت پاکستان کو فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ سفارتی ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے انہوں نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
’پہلگام حملے سے بغیر ثبوت پاکستان کو جوڑنے کا الزام مسترد،‘ وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی راستے کو ترجیح دی ہے۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو میں سفیر پاکستان نے بھارت کے طرزِعمل کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مہم جوئی کا جواب دیں گے، اسحاق ڈار
پاکستانی سفیر کی بریفنگ میں خطے میں قیام امن، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی کردار پر بھی زور دیا گیا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔