Aaj News

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مریم نواز
شائع 05 مئ 2025 01:21pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے مکمل اور مفت علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں زیرعلاج متعدد پاکستانی مریض، جن میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ان مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور سرکاری سطح پر ان کا مکمل اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔

بھارتی جارحیت: کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

india

Punjab Health Department

Patient

CM Punjab Maryam Nawaz