Aaj News

کراچی سے پنجاب جاتے ہوئے اسکریپ کا تاجر مبینہ طور پر اغوا

اغواکاروں نےمغوی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، اہل خانہ
شائع 05 مئ 2025 09:00am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے تعلق رکھنے والا اسکریپ کا تاجر عبداللہ پنجاب جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مغوی عبداللہ یکم مئی کو پنجاب کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم وہ منزل پر نہ پہنچ سکا۔

تین مئی کو مغوی کے اہل خانہ کو اغواکاروں کی جانب سے واٹس ایپ پر فون کال موصول ہوئی جس میں ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ اغواکاروں نے یہ رقم کشمور پہنچانے کی ہدایت کی۔

صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہوگئی جب اہل خانہ کو عبداللہ کی ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں اسے زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مغوی تاجر اہل خانہ سے فریاد کرتے ہوئے کہتا ہے خدا کے واسطے، اغوا کاروں کو ایک کروڑ روپے دے دو، دکانیں اور گھر فروخت کر دو۔

کراچی: سرجانی ٹاؤن سے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی اغواء

اغوا کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں مغوی کے کزن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

karachi

punjab

kidnapping

businessman