Aaj News

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔
شائع 05 مئ 2025 08:50am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ تیز رفتار ڈمپر ایک اور جان لے گیا۔ گلبائی چوک پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی والدین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کراچی : گلشن حدید میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شہری حلقوں نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈمپرز کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

karachi

traffic accident

Karachi Heavy Traffic Accidents