حج آپریشن: 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، ترجمان مذہبی امور
حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، ترجمان مذہبی امور کے مطابق 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، وزارت کا حج انفارمیشن سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ویزہ یا نجی وجوہات کے باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جا رہا ہے، وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین حج کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
Hajj
hajj pilgrims
hajj 2025
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔