Aaj News

ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے
شائع 04 مئ 2025 07:03pm

ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پرکراچی پہنچ گیا، کراچی بندرگاہ پر بیوک ادا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، کراچی بندرگاہ آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا، ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

turkiye

pak turkiye

Turkish ships