اسلام آباد میں بچے اغوا کرنیوالا خواتین کا گروہ سرگرم؛ نجی شاپنگ مال سے 3 سالہ اذلان لاپتہ
اسلام آباد میں بچے اغوا کرنے والا خواتین کا گروہ سرگرم ہو گیا، اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال سے 3 سالہ اذلان نامی بچہ لاپتہ ہو گیا، والدین کا کہنا ہے دو نامعلوم خواتین ہمارے بچے اذلان کو اپنے ساتھ لے گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اذلان کو دو خواتین کے ساتھ پارکنگ کی طرف جاتے دیکھا گیا۔
اسلام آباد کے ایک معروف شاپنگ مال سے 3 سالہ اذلان نامی بچہ لاپتہ ہوگیا ہے، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
والدین کے مطابق، اذلان اپنے والدین کے ساتھ شاپنگ کے دوران مال میں موجود تھا اور رات ساڑھے نو بجے لاپتہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو نامعلوم خواتین اذلان کو اپنے ساتھ لے گئیں۔ بچہ سفید شرٹ، سیاہ پینٹ اور بلیک شوز میں ملبوس تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں اذلان کو دو خواتین کے ساتھ پارکنگ ایریا کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس واقعے کی رپورٹ تھانہ مارگلہ میں درج کرائی گئی ہے۔
بچے کی والدہ حافظہ انعم افتخار کی مدعیت میں مقدمہ پر پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے، تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔