Aaj News

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا سکیورٹی گارڈز پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

یونیورسٹی میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی، ترجمان
شائع 03 مئ 2025 12:26pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے گیٹ پر شناخت طلب کرنے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران گارڈز نے ضہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے شناخت طلب کی۔

ترجمان کے مطابق حملہ کرنے والوں میں تنظیم کے کارکن زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتاز، زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد اور حماد رضا شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر طلبہ تنظیم سے منسلک افراد یونیورسٹی سے خارج شدہ ہیں۔

ترجمان جامعہ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ اگر کوئی خارج شدہ کارکن یونیورسٹی حدود میں پایا گیا تو اسے فوراً پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔

lahore

Student

Clash

Punjab University