Aaj News

پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی دونوں ممالک کے درمیان کھلی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، سیف الدین سوز
شائع 03 مئ 2025 11:22am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوؤں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک ’لائف لائن‘ کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک کے علاقے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

مودی کی پالیسیوں سے بھارتی فوج میں دراڑیں، ایک اور جنرل قربانی کا بکرا بن گیا

انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے حوالے سے سیف الدین سوز نے مودی حکومت کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ اس حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور عالمی برادری بھی اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار

سابق وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ایسے بیانات اور اقدامات دراصل داخلی سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش ہیں، جو خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

Indian Aggression

pahalgam attack

Indus Waters Treaty

Saifuddin Soz

fomer indian minister