Aaj News

بنگلادیش بھارت سے مقبوضہ ریاستیں واپس لینے کے لیے میدان میں آ گیا

اگر بھارت پاکستان پر حملہ کریں تو بھارتی ریاستوں پر قبضہ کیا جائے، سابق بنگلہ دیشی فوجی افسر
شائع 02 مئ 2025 03:43pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بھارت کا پاکستان کو تنہا کرکے حملہ کرنے کا خواب اب چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیوں کہ بنگلادیش نے واضح عندیہ دیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور سابق فوجی افسر ریٹائرڈ میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمان نے بھارت کے عزائم کے خلاف کھل کر آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بنگلادیش کو چاہیے کہ وہ بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملہ کرکے ان پر قبضہ کرلے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں جنرل فضل الرحمان نے مزید تجویز دی کہ بنگلادیش کو اس موقع پر چین کے ساتھ باقاعدہ فوجی اتحاد کی طرف بڑھنا چاہیے اور اس حوالے سے فوری بات چیت شروع ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سبق سکھانے کا یہی موزوں وقت ہے، جب وہ خطے میں اپنے مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بنگلادیشی سوشل میڈیا پر یہ بیانات وسیع پیمانے پر گردش کر رہے ہیں جب کہ خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر عالمی مبصرین بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

social media

Bangladesh

India Pakistan Tension

former army officer