Aaj News

غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری جہاز پر ڈرون سے بمباری

یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کس نے کیا اور زخمیوں کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی
شائع 02 مئ 2025 03:17pm

غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے سمندری جہاز کو بین الاقوامی بحری راستے پر بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلاحی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیژن نے کہا ہے کہ مالٹا میں بین الاقوامی پانی میں غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر ڈرونز سے حملہ کر کے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق این جی او نے ایک ویڈیو شئیر کی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کس نے کیا اور حملے میں زخمیوں سے متعلق بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

فلاحی تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کے ذریعے خاص طور پر بحری جہاز کے جنٹریٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 30 فلاحی ملازمین والا جہاز ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔

فلاحی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سائپرس کی جانب سے ہنگامی امداد کی کال پر ایک کشتی بھیجی گئی۔

یاد رہے کہ فلاحی تنظیم غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے مہم چلا رہی ہے۔

Gaza

drone attack on ship