Aaj News

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پاک بھارت تعلقات پر سوال کا جواب دینے سے گریز

مصلحت پسندی یا خوف؟ جنت مرزا کی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین برہم
شائع 01 مئ 2025 09:51pm

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جنت مرزا ایک ایونٹ میں شریک تھیں اور ایک صحافی نے اُن سے پاک بھارت تعلقات پر ان کے خیالات دریافت کیے۔ جنت مرزا نے اس سوال پر خاموشی اختیار کی اور اشارے سے بتایا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔​

جنت مرزا کی اس خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ افراد نے کہا کہ وہ بھارتی فالوورز کو بچانے کے لیے اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں، تاکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند نہ ہو جائیں۔

ایک صارف نے لکھا، وہ صرف رقص اور کرنج ویڈیوز کے بارے میں ہی بات کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب کچھ نے ان کی خاموشی کو سمجھتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس موضوع ہے اور اس پر محتاط رہنا ضروری ہے۔​

ایک اور صارف نے لکھا کہ جس ملک نے آپ کو عزت دی اس کے لیے دو الفاظ بھی نہیں نکال سکتے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ مستقبل میں بھارت میں بھی تو کام کرنا وہ اسلیے کسے کچھ بول سکتی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا نے ماضی میں پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود بھی پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی چاہتی تھیں لیکن یہ پابندی مستقل نہ ہو۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کی وجہ سے ان کے فالوورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

TikToker

Jannat Mirza

Pakistani

Trolled For Silent