Aaj News

کورنگی: جھونپڑیوں میں پولیس کے مبینہ چھاپے کے دوران ایک ماہ کی بچی جاں بحق

پولیس اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ ہاتھا پائی کی اس دوران بچی نیچے گری، ورثا کا الزام
شائع 01 مئ 2025 07:13pm

کراچی کے علاقےکورنگی عوامی کالونی میں جھونپڑیوں میں پولیس کے مبینہ چھاپےکے دوران ایک ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

اہل خانہ کےمطابق گذشتہ روز عوامی کالونی پولیس نےجھونپڑیوں میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے آئی تھی ہاتھا پائی کے دوران ایک ماہ کی بچی مبینہ طور پر نیچے گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ورثا بچی کی لاش لیکر ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے

ورثا نے الزام لگایا کہ گذشتہ روز عوامی کالونی پولیس نےجھونپڑیوں میں چھاپہ مارنے آئی پولیس اہلکاروں نے خواتین سے ہاتھا پائی کی ایک ماہ کی بچی مبینہ طور پر ہاتھا پائی کے دوران نیچے گرگئی تھی۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او عوامی کالونی اور پولیس پارٹی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عوامی کالونی تھانے کی تفتیشی ٹیم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی عوامی کالونی تھانے میں ملزم کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

ڈی ایس پی کورنگی اسلم جویہ کا کہنا ہے مظاہرین کے الزامات پر تحقیقات کی یقین دہانی کروادی ہے، ایس آئی او عوامی کالونی اکبر غوری کو معطل کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

korangi

Police Raid

Karachi Police