Aaj News

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا امکان

ماہرین نے شہریوں کو خاص طور پر پانی کے زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شائع 30 اپريل 2025 09:19am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی، جبکہ درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے، جو گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

ملک بھر میں گرمی کی لہر، لاڑکانہ، دادو اور تربت میں پارہ 51 ڈگری کو چھو گیا

ادھر سندھ میں سورج مزید قہر ڈھائے گا، جہاں پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین نے سندھ کے شہریوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان جیسے نسبتاً ٹھنڈے علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

کراچی میں آج بھی شدید گرمی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال بڑھائیں اور ہلکے لباس پہنیں۔

پاکستان

Hot Weather

weather

hot and dry weather