پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا، مریم نواز
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا، چھوٹی سی کوشش نواز شریف نے ایٹمی قوت بنا کر کردار ادا کیا۔
وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ آج انڈیا اور پاکستان کے بارڈر پر خطرہ منڈلا رہا ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی فوج کو طاقت دی ہے کہ وہ ملک کا دفاع کر سکتے ہیں، ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان پر کوئی اتنے آرام سے حملہ نہیں کر سکتا، کیونکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مضبوطی میں شہدا کی قربانیاں شامل ہیں، چھوٹی سی کوشش نوازشریف نے ایٹمی قوت بنا کرکردار ادا کیا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔