Aaj News

سینیٹ اجلاس؛ ایمل ولی اور اپوزیشن میں شدید تلخ کلامی، حکومتی اراکین کی بیچ بچاؤ کی کوشش

اپوزیشن نے چئیرمین ڈائس کے سامنے ایمل ولی کیخلاف احتجاج کیا
شائع 29 اپريل 2025 05:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایمل ولی خان اور اپوزیشن اراکین میں شدید تلخ کلامی ہوئی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور حکومتی اراکین نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ انہی کے لیڈرکی بات ان کو سناؤں گا کہ میں انہیں رلاؤں گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چوروں کی تصاویر لانے پر پابندی لگائی جائے، انہی کے لیڈرکی بات ان کو سناؤں گا کہ میں انہیں رلاؤں گا۔

سینیٹر ایمل ولی کے مطالبے پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید شورشرابہ کیا اورچئیرمین ڈائس کے سامنے ایمل ولی کیخلاف احتجاج کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور حکومت اراکین نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن کا ترمیمی بل کی شق وارمنظوری جاری کی گئی، بل وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ نے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے ترمیمی بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ ترمیمی بل سے چیئرمین کی تعیناتی کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کمیشن کے چیئرمین کا تقرر اقلیتوں سے ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کمیشن کے چیئرمین کے تقرر کے لئے پینل تجویز کرے گی، ڈیڈ لاک کی صورت میں مقرہ مدت کے بعد کابینہ منظوری دے گی۔

زہریلے ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی کنونشن پرعملدرآمد کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بل کیلئے سینیٹ میں پیش کرنے کی تحریک کی مخالفت کی۔ قائمہ کمیٹی نے بل منظور کیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عالمی کنونشن پرعملدرآمد کے لئے بل منظوری ضروری ہے۔

عالمی کنونشن پرعملدرآمد کے بل کی شق وار منظوری ہوئی۔ ایوان میں عالمی کنونشن پر عملدرآمد کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

Senate of Pakistan

Amal Wali Khan

opposition of senat