Aaj News

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف

ان ادائیگیوں سے گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے اہل خانہ بھی مستفید ہوئے،آڈٹ حکام
شائع 29 اپريل 2025 01:26pm
فائل فوٹئیج
فائل فوٹئیج

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق ان ادائیگیوں سے گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے اہل خانہ بھی مستفید ہوئے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف پرکمیٹی اراکین نےتشویش کا اظہار کیا اور ان افسران کے نام منظر عام پر لانے کی تجویز پیش کی۔ رکن کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے طنزیہ طور پر کہا کہ ان افسران کو ”گولڈ میڈل“ دیے جائیں۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی اہلیت کے لیے ’عجیب و غریب فلٹرز‘ نافذ کیے گئے ہیں، جس کے باعث اصل میں غریب خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام : 35 کروڑ کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف، تحقیقات جاری

چیئرمین پی اے سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مکمل رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔

اسلام آباد

public accounts committee

PAC