Aaj News

ریکوڈک منصوبے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشل کلوژر آئندہ ماہ متوقع

پروڈکشن کے پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
شائع 29 اپريل 2025 11:35am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ریکوڈک منصوبے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشل کلوژر آئندہ ماہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق یو ایس ایگزم بینک، یو کے ایگزم بینک اور عالمی بینک اس مالی بندوبست میں شامل ہیں۔ وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی فنانشل کلوژر کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ قرض کی شرائط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور فنانشل کلوژر مکمل ہونے کے بعد سرمایہ کاری کا بڑا رخ پاکستان کی جانب متوقع ہے۔ عالمی مالیاتی شراکت داروں سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے منصوبے کی تیاری جاری ہے۔

ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.4 ارب ڈالر وفاقی حکومت کے ذمے ہوں گے، جن میں سے 1.7 ارب ڈالر بلوچستان کے حصے میں آئیں گے۔

او جی ڈی سی ایل نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

فنانشل کلوژر مکمل ہونے کے بعد تقریباً تین سال کے اندر پیداوار شروع ہو سکے گی، جب کہ منصوبے کے پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

پاکستان

بلوچستان

Reko Diq

Financial Closure