کراچی میں متنازع کینال کیخلاف وکلا احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑ ڈالا
کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرمتنازع کینالز کے حوالےسے وکلا کے جاری احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹائون تھانے پہنچ گئی۔
متنازع کینالز کا معاملہ؛ ن لیگ متحرک، سندھ کی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے
سندھ بھر میں متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف ہڑتال اور دھرنے
پولیس حکام کے مطابق مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔کراجی میں لنک روڈ پرکینالز کے معاملے پر دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد دوبارہ پہنچ گئی ہے۔
زرائع کے مطابق پولیس وکلا اور قوم پرست کارکنان میں ایک مرتبہ پھر لڑائی کا سلسلہ شروع ہوگئی ہے، وکلا اورمظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا۔
مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑدالا اور موبائل کے شیشے توڑ ڈالے۔ پولیس نے مظاہرین پھر لاٹھی شروع کردیا، زرائع کے مطابق پولیس نے 5 سے زائد افراد حراست میں لے لیا ہے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔