Aaj News

بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ کوئی پنگا نہ لے، اسحاق ڈار

معاہدہ نہ ہی ایک دوسرے کی مرضی کے بغیر ختم ہوگا، نائب وزیراعظم کا لاہور میں تقریب سے خطاب
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2025 12:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ کوئی پنگا نہ لے، کسی بھی مہم کا سخت ترین جواب دیا جائیگا، بھارت نے 60 سال پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، سندھ طاس معاہدہ کوئی بھی معطل نہیں کر سکتا اور نہ ہی ایک دوسرے کی مرضی کے بغیر ختم ہوگا۔

لاہور میں اولڈ راوینز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم میں بھارتی اقدامات پر تشویش تھی، مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ کیا اور خارجی محاذ پر مؤثرحکمت اپنائی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مختلف ممالک کے نمائندوں سے رابطہ کیا اور خارجی محاذ پر مؤثر حکمت اپنائی گئی۔ فیصلہ کیا کہ قومی وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ حالات ایسے بن گئے کہ ڈھاکہ کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

انھوں نے واضح کیا کہ بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ کوئی پنگا نہ لے۔ کسی بھی مہم کا سخت ترین جواب دیا جائیگا، واقعے کے دس منٹ بعد ایف آئی آر پری پلان نہیں تو اور کیا ہے؟

تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بھارت نے 60 سال پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، کوئی بھی فریق یک طرفہ معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔ باہمی رضامندی کے بغیر معاہدہ ختم نہیں ہوگا۔ جو کچھ بھارت نے کیا ہم نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 تک حالات عوام کے سامنے ہیں، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ہوتی تھی۔ الیکشن لڑا اور جیتا، تین سال میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا۔ 2022 میں 47 ویں معیشت بن گئے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں چاہتی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کرے، ہمارے ملک میں بہت قوت اور صلاحیت ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

lahore

Foreign Minister Ishaq Dar