Aaj News

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی اپوزیشن جماعت نے سنجیدہ سوال اٹھا دئے

سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود مسلح افراد کس طرح داخل ہوئے؟ اور بغیر رکاوٹ کے فرار بھی ہوگئے، رہنما کا سوال
شائع 26 اپريل 2025 01:59pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔

رہنما نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول سے تقریباً 200 کلومیٹر اندر، جہاں سخت سکیورٹی کے انتظامات موجود ہیں وہاں مسلح افراد کس طرح داخل ہوئے، مسلح افراد نے کارروائی کی اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے فرار بھی ہو گئے؟

پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے اور کہا کہ عوام اب صرف دکھاوے سے مطمئن نہیں ہوں گے۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو ہر حال میں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا اور ملک میں شفافیت اور سچائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

Aam Admi Party

indian False Flag Operation

Modi Narrative Exposed

Pahlgam attack