بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد
پہلگام حملے کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے۔ چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے ، وزیراعظم
اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں، اور اسے اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی میں شدت، ایران بھی میدان میں اتر آیا
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا اہم بیان، پاک بھارت تعلقات سے نابلد نکلے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔
نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-سعودی دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے سعودی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مزید اشتعال انگیزی سے خبردار کیا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ادھرنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ حقان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار کا پاکستان کی مسلسل حمایت پر ترکئیے کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو بھی فون کیا اورانہیں بھارتی پروپیگنڈے کا بتایا، وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر کو بھی فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔