سانحہ 9 مئی: 11 مقدمات میں فرد جرم اور چالان کی فراہمی آج بھی مکمل نہ ہوسکی
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور رہنما تحریک انصاف عمر ایوب عدالت میں پیش ہوئے۔
چالان کے نقول کی فراہمی کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جا سکی، عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر مقدمات سماعت کیلئے مقرر
دوران سماعت وکلاء صفائی ملک فیصل ایڈوکیٹ اور غلام مرتضیٰ حسنین سنبھل بھی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، انتخابی دھاندلی کیخلاف عمران کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بھارت کا گھمنڈ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے،یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہے، دشمن ہماری یکجہتی کو توڑ نہیں سکتا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔