Aaj News

ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک

59 سالہ جنرل موسکالک بالاشیکھا فوج کے جنرل اسٹاف کے مرکزی آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے چیف تھے
شائع 25 اپريل 2025 08:12pm

روسی فوج کے جنرل یاروسلاو موسکالک کار بم دھماکے ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت میں جمعے کے روز روسی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل یاروسلاو موسکالک کی کار میں دھماکے سے موت ہو گئی۔

59 سالہ جنرل موسکالک بالاشیکھا، ماسکو میں نیسٹیروف بولے ورد پر واقع اپنی گاڑی میں سوار تھے تو ان کی کار میں دھماکہ ہوا۔**

رپورٹ کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گیس سلنڈر کے قریب لگائے گئے ایک آلے سے کیا گیا تھا جسے دور سے ڈیٹونیٹ کیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ دھماکے میں 300 گرام سے زائد ٹی این ٹی جتنی طاقت استعمال کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی زد میں آ کر جنرل موسکالک گاڑی سے باہر پھینک دیے گئے۔ گاڑی فوراً شعلوں میں گھر گئی اور دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جنرل موسکالک روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی چیف تھے۔ انہوں نے 2015 میں یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں روس کی نمائندگی بھی کی تھی۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ یوکرائنی فوج کی جانب سے کیا گیا۔ یوکرین کی انٹیلی جنس سروسز نے اس سے قبل بھی روسی فوجی افسران کو نشانہ بنایا ہے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف بھی شامل ہیں، جو دسمبر 2024 میں ماسکو میں ایک اسکوٹر بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

killed

Russian general

Moscow car blast