Aaj News

کراچی مچھر کالونی ندی سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

ڈیفنس فیز سیون کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، شناخت مدثر ریاض کے نام سے ہوئی
شائع 25 اپريل 2025 06:14pm

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ مچھر کالونی ندی سے بچے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، ڈیفنس فیز سیون کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے ماڑی پور روڈ مچھر کالونی ندی سے بچے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ بلال مسجد کے قریب سے ملنے والے متوفی کی عمر دس سے بارہ سال ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، لاش قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں بارش کے دوران ایک اور شخص کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا انکشاف

سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹرسارہ کیس میں ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب ڈیفنس فیز سیون کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ،

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مدثر ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والا شخص سیکیورٹی ادارے کا اہلکار ہے۔

police

Dead Body

Maripur road

found