Aaj News

والدین کے لیے خوشخبری: اسکولز کو بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت دینے کی ہدایت

پشاور میں پرائیویٹ اسکولز کے لیے بہن بھائی کی فیس میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینا لازمی قرار ۔
شائع 25 اپريل 2025 12:03pm

پشاورمیں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسکولوں کو بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت دینے کی واضح ہدایت جاری کر دی۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بہن بھائی کی فیس میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینا لازمی بنائیں، اور اس فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکولز انتظامیہ فیس رعایت کے معاملے میں والدین سے تعاون کرے تاکہ تعلیم کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس اقدام کو والدین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

peshawar

Peshawar High Court

Private Schools

brother

sisters

Fee discount