نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا
شائع 23 اپريل 2025 07:33pm

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچیں گے، پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف 10 اپریل کو بیلاروس اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طور پر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لیے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔

نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)