Aaj News

تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری

سینیٹ نشست کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کےامیدواروں کے کاغذات درست قرار
شائع 21 اپريل 2025 03:09pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور محمد آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔

پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سینیٹ میں تاج حیدر اور پروفیسرخورشید احمد کی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

MQM

Election Commission

Senate Seat

Pakistan People's Party (PPP)

Waqar Mehdi

taj haider