جے یو آئی کا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرنے کا اعلان، سینیٹ میں تحریک التواء جمع
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق بل کی حمایت کرنے والے بعض ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر امیرِ جماعت مولانا فضل الرحمان نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے متعلقہ ارکان سے فوری وضاحت طلب کر لی ہے اور اس معاملے کی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ امیرِ جماعت کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
جے یو آئی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے مؤقف کے برخلاف کسی قانون سازی کی حمایت ناقابل قبول ہے، اور ایسی کسی بھی کوشش کو روکا جائے گا۔ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبائی خودمختاری اور عوامی مفادات کے برخلاف ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔