Aaj News

ٹنڈو الہ یار کے قریب حادثے میں جاں بحق 4 دوستوں کے سفر کی خوشگوار ویڈیو سامنے آ گئی

جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی
شائع 01 اپريل 2025 06:11pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر
Tando Allahyar Accident: Funeral of Four Friends Held in Karachi - Aaj News

ٹنڈو الہ یار کے قریب حادثے میں جاں بحق چاروں دوستوں کے سفر کی خوشگوار ویڈیو سامنے آ گئی۔

ٹنڈوالہ یار کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے دوستوں کی ویڈیو میں دوستوں کو باہم ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

ہنسی مذاق اور گپ شپ لگاتے کراچی کے، یہ چاروں نوجوان حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کا عدیل اپنے تین دوستوں علی شان، عبدالاحد اور سمیر کے ساتھ میرپورخاص جا رہا تھا۔

چاروں نے حیدرآباد کے ہوٹل پر چائے اور کولڈ ڈرنک پی، وہاں سے میرپورخاص روانہ ہوئے لیکن راستے میں ٹنڈو الہ یار کے قریب نصیر کنال میں کار جا گری۔

سمیر کے چچا کا کہنا تھا کہ سمیر مکینک تھا اور بغیر اطلاع کے دوستوں کے ساتھ چلا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام نوجوان نارتھ کراچی سیکٹر 11جے کے رہائشی تھے، نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

karachi

trafic accident

tando allahuar