Aaj News

کراچی: شارع فیصل پر عمارت کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2025 02:58pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی شارع فیصل پر واقع ایک عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں شارع فیصل کاوش کراؤن نامی عمارت میں لگنے والی آگ پر تقریبا دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو کے مطابق دھواں بھرنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ عمارت کے دوسری منزل پر موجود میٹر روم میں لگی، جس نے دیکھتے دیکھتے پہلی اور اور پھر گراؤنڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع پر فائر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے فوری پہنچےاور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، میٹر روم میں پہلا دھماکہ ہوا آور پھر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے پر عمارت کو خالی کروایا گیا، جبکہ دسویں منزل پر موجود افراد کو چھت پر بھیج دیا گیا۔

تقریبا 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا، آپریشن میں فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔ گودام میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ کے باعث نقصان کا تخمینہ کولنگ کے عمل کے بعد لگایا جائے گا۔

karachi