کراچی میں آدھا درجن ملزمان نے دودھ کے بیوپاری سے 40 لاکھ روپے لوٹ لیے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، آدھا درجن ملزمان نے دودھ کے بیوپاری سے 40 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں ڈکیتی کی بڑی وردات کے دوران 6 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹ لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے 40 لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی میں لڑکی نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے پر خود کشی کرلی
کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے نوجوان خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں مقامی پارک کے قریب یو سی چیئرمین اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس سے خواتین گرگئیں۔
اس دوران 2 خواتین زِخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ایک زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ راشن تقسیم کرنے کا پولیس سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا تھا اور واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔
کراچی: نرسری گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، ورثا کا پریس کلب کے باہر احتجاج
پولیس کے مطابق راشن کی تقسیم کے آغاز سے قبل ہی خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، حکام کی جانب سے جیسے ہی آفس کا گیٹ کھولا گیا تو بڑی تعداد میں خواتین اندر کی جانب بھاگیں۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران بھگدڑ کے باعث کچھ خواتین زمین پر گر گئیں، زمین پر گرنے سے 4 سے 5 خواتین زخمی ہوئیں۔
کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
ریسکیو حکام نے کہا کہ ایک خاتون کے اوپر سے لوگ بھاگ کرگئے، جس کے نتیجے میں وہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے کہا کہ نجی این جو او کی جانب سے پارک میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے جاں بحق خاتون کی لاشن کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔