Aaj News

اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کا عندیہ ، دُلہا کون ہے ؟

اداکارہ کی پہلی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی، اگست 2021 میں انہوں اپنی طلاق اعلان کیا تھا
شائع 10 مارچ 2025 09:58pm

اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ، جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا، نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جلد دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے نمرہ خان سے سوال کیا کہ “ آپ کب شادی کر رہی ہیں؟“

نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر منافقت دکھانے والوں کی تائید

تو نمرہ خان نے اپنی مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ”جلد بہن جی۔“ اس جواب کے ذریعے اداکارہ نے مداحوں کو اپنی شادی کے بارے میں مختصر لیکن دلچسپ اشارہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ نمرہ خان نے اپریل 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کن طور پر متوجہ کر لیا تھا۔

اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

انہوں نے اپنے شوہر راجہ افتخار کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور فیملی کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم، ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور ایک سال بعد، اگست 2021 میں نمرہ خان نے اپنے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا۔

طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنے ذاتی زندگی کی باتوں پر زیادہ توجہ نہ دی اور اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو ایک نیا عندیہ دیا ہے۔

اب تک نمرہ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وہ اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

Pakistani Actress

lifestyle

Nimra Khan