Aaj News

پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کے لیے کیا کیا جتن کیے؟ فاطمہ آفندی نے دلچسپ قصہ شیئر کردیا

ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ شوبز میں قدم رکھیں
شائع 10 مارچ 2025 11:42am

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ جب انہیں اداکاری کا موقع ملا تو انہوں نے اپنے پہلے آڈیشن میں جان بوجھ کر ریجیکٹ ہونے کی کوشش کی تھی۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے، فاطمہ نے اپنے کیریئرکے آغاز کے بارے میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ یہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ شوبز میں قدم رکھیں۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ، دراصل میں بہت شرمیلی تھی اور میری والدہ چاہتی تھیں کہ میرا شرمیلا پن کم ہو اور مجھ میں اعتماد پیدا ہو۔

ڈیزائنر کپڑے مہنگے کیوں؟ جانئے معروف ڈیزائنر سمیرا افتخار کی زبانی

فاطمہ نے بتایا کہ ان کا پہلا پروجیکٹ ایک ببل گم کا اشتہار تھا، لیکن وہ اداکارہ بننے کی خواہش نہیں رکھتیں تھیں۔ اس لئے انہوں نے یہ طے کیا کہ وہ آڈیشن میں جان بوجھ کر ناکام ہوں گی۔ وہ اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لئے گئیں اور اپنے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئیں تاکہ وہ ریجیکٹ ہو جائیں اور انہیں یہ موقع نہ ملے۔

تاہم، ان کی ساری کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور انہیں اشتہار میں کام کرنے کےلیے سلیکٹ کر لیا گیا۔

یومِ خواتین پر سوہا علی خان نے اپنی پسندیدہ خواتین کی تصاویر شیئرکردیں

فاطمہ نے مزید بتایا کہ آڈیشن میں جو سین ڈائریکٹر ان سے اور ان کی بہن سے کرانے چاہتے تھے، وہ دونوں نے صرف ایک ہی ٹیک میں مکمل کر کے دکھایا تھا، جس کے بعد انہیں منتخب کر لیا گیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات