Aaj News

کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق افرد کی تعداد 6 ہوگئی

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2025 08:45am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے، جبکہ پانچ ایک ہی گھر کی بچیاں ہیں، بچے ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان مالک نے پورا ٹرک بجری چھت پر چڑھا دی تھی اور اموات بجری میں دب کر دم گھٹنے سے ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ سعدیہ، 20 سالہ کائنات، 7 سالہ ایشل، 8 سالہ نسرین اور 7 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 لاشیں عباسی شہید اسپتال اور ایک ڈاؤ میڈیکل میں لائی گئی۔

شجاع آباد: جگر کا ٹکڑا دے کر والدکی جان بچانے والی بیٹی زندگی کی بازی ہارگئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان کیمپ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

karachi