Aaj News

ٹھل میں لاقانونیت سے تعلیم کو نقصان، لیڈی ٹیچرز کی اغوا کی کوشش کے بعد اسکول پر تالے لگ گئے

لیڈی ٹیچرز کو تحفظ دے کر تدریس بحال کی جائے، طلبا
شائع 08 مارچ 2025 05:22pm

ٹھل میں لیڈی ٹیچرز کی اغوا کی کوشش کے بعد اسکول پر تالے لگ گئے۔ طلباء کا کہنا ہے لیڈی ٹیچرز کو تحفظ دے کر تدریس بحال کی جائے۔

ٹھل میں لیڈی ٹیچرز کے اغوا کی کوشش کا واقعہ مسلح گروپس کی جانب سے نجی اسکول وین میں لیڈی ٹیچرز کے اغوا کی کوشش کے بعد نجی اسکول بند کردیا گیا۔

اغوا کے خوف سے لیڈی ٹیچرز نے اسکول جانا چھوڑ دیا، لیڈی ٹیچرز کی عدم حاضری کے باعث سکول کو تالہ لگا دیا گیا۔

طلبا کا کہنا ہے ہمارے اسکول بند ہیں۔ ہماری تعلیم متاثر ہوگئی ہے، ہماری لیڈی ٹیچرز کو تحفظ دے کر تعلیم بحال کی جائے۔

جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوڈھو بنگلانی گاؤں کے قریب مسلح افراد کے ایک گروپس نے لیڈی ٹیچرز کی وین کو یرغمال بنا کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔

مسلح افراد کے ہاتھوں لیڈی ٹیچرز کو یرغمال بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیچرز خوف کے باعث اسکول نہیں گئیں۔

تین موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے خواتین اساتذہ کی گاڑی روکی۔ اسی دوران علاقے کے لوگوں نے مزاحمت کی، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

afghanistan

پاکستان