Aaj News

ابوہریرہ کا دنانیر مبین اور احد رضا میر کے ساتھ کیا خوبصورت رشتہ ہے؟

بطور چائلڈ اسٹار"میم سے محبت " میں ان کی اداکاری کا بےحد پسند کیا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 03:16pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والے چائلڈ اسٹار ابوہریرہ، جو کہ ڈرامہ میم میں ”چھوٹے محید“ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس وقت خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔

ان کا کردار ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے، اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ، دنانیر مبین اور احد رضا میر جیسے بڑے اداکار بھی اس ڈرامہ کا حصہ ہیں، اور یہ پاکستان کے سپرہٹ ڈراموں کی لسٹ میں شامل ہوچکا ہے۔

ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملی مگر مجھے ملی ہے، منال خان

ابوہریرہ نے حال ہی میں ایک شو میں بطورمہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ اور ہدایتکار علی حسن نے ان کی رہنمائی کی اور ان کی مدد سے وہ اپنے کردار کو بہتر طور پر نبھا سکے ہیں۔

ابہریرہ نے کہا کہ ان سے کہا گیا کہ وہ چہرے سے اچھے تاثرات دیتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ وہ کسی بھی منظر میں نہ مسکرائے جس سے انہیں صدمے کا شکار بچے کا کردار ادا کرنے میں مدد ملی۔

ابوہریرہ نے اپنے ساتھی اداکاروں دنانیر مبین اور احد رضا میر کے ساتھ اپنے اچھے رشتہ پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں کو انتہائی محبت سے ”دنا آپا“ اور ”احد بھائی“ کہتے ہیں اور ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احد رضا میر بہت ہی مہربان اور پیارے انسان ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کی مدد کرتے ہیں۔ سیٹ پر اکثر احد رضا میر ان کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہیں۔ اسی طرح، دنانیر مبین کے ساتھ بھی ان کا رشتہ بہت اچھا ہے، اور وہ دونوں سیٹ پرساتھ میں گانے گاتے ہیں۔

ابوہریرہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ آصف رضا میر کو ”دادا“ کہتے ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کے لیے چاکلیٹ لاتے ہیں اوران سے بہت پیار کرتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات