پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، اسپتال کے بستر سے پہلا آڈیو پیغام جاری
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آ گئی، جس کے بعد انہوں نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے ساتھ کھانسی اور قے کی شکایات کا بھی سامنا تھا۔
اب ویٹی کن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی بحالی میں بہتری آنے پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے دعا کرنے پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک، آکسیجن دی جانے لگی، ویٹی کن
88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہونے پر بدھ کو انہوں نے کرسی پربیٹھ کر کام کیا، انہیں جسمانی مشق بھی کرائی گئی۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔